لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کے پاس حکومت کو دینے کیلئے مزید سرپرائز موجود ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے کئی لوگ تحریک انصاف میں آنے کیلئے رابطے میں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی جانب سے پی ٹی آئی کے 33 اراکین کے استعفوں کی منظوری کے بعد بھی فواد چوہدری کا ایک بیان سامنے آیا تھا۔
فواد چوہدری کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ان تمام نشستوں پر الیکشن لڑے گی اور تمام نشستوں پر امیدوار عمران خان ہوں گے۔