پیپلز پارٹی سے بات چیت سے انکار نہیں ,حالات کی بہتری چاہتے ہیں،سراج الحق

پیپلز پارٹی سے بات چیت سے انکار نہیں ,حالات کی بہتری چاہتے ہیں،سراج الحق

اسلام آباد :امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہےکہ پیپلز پارٹی سے بات چیت سے انکار نہیں کرتے،حالات کی بہتری چاہتے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا  پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ آصف زرداری سے کہتا ہوں کراچی کے لوگوں کا مینڈیٹ تسلیم کریں،پیپلز پارٹی کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں ہمارے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کریں،امید ہے آصف زرداری ہماری بات کو سنیں گے اورمعاملے کو طول نہیں دیں گے۔

 سراج الحق نے کہا کہ  بلدیاتی الیکشن کیلئے جماعت اسلامی نے بہت زیادہ جدوجہد کی ،بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی کی کامیابی اچنبھے کی بات نہیں  
عبدالستار افغانی 2 بار کراچی کے میئر منتخب ہوئے تھے،  انہوں  نے کراچی کے عوام کی بہت زیادہ  خدمت کی  ، عبدالستار افغانی کاجنازہ کرائے کے گھر سے اٹھایا گیا تھا ، ان کے بعد نعمت اللہ نے بطور میئر کراچی میں  بہت زیادہ کام کئے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا انتخابات کے نتائج میں تاخیر سے شکوک و شبہات پیدا ہوئے،اگرٹرن آؤٹ کم تھا تو نتائج کو فوری آجاناچاہئے تھا،اسٹیبلشمنٹ کاساتھ ہونےکےباوجودسیاسی جماعتیں ناکام ہوگئیں ، کرپشن کے خاتمے کا حل ایک ہی ہے جماعت اسلامی کو موقع دیا جائے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے کراچی کے عوام کے حقوق کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی، حافظ نعیم الرحمان نے کراچی کے عوام کی مشکلات کے حل کیلئے بھرپور اقدامات کئے ہیں ،حکومت کا کہنا ہے بلدیاتی الیکشن میں ٹرن آؤٹ بہت کم تھا، سندھ حکومت کو عوام کا فیصلہ تسلیم کرنا چاہئے ، پیپلزپارٹی کا کہنا ہے میئر ان کا ہونا چاہئے، جماعت اسلامی کہتی ہے عوامی مینڈیٹ کا میئر ہونا چاہئے۔  
 
 
 
 سراج الحق نے کہا  پی ڈی ایم، پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی کو عام آدمی کی مشکلات کا احساس نہیں، پیپلز پارٹی سے بات چیت سے انکار نہیں کرتے،حالات کی بہتری چاہتے ہیں ،اس دلدل سے نکلنے کا ایک ہی راستہ ہے ،ملک میں فوری الیکشن ہوں اور جمہوری جماعت ہی پاکستان کو جمہوریت کے راستے پر لائےگی۔