فیصل آباد: فیصل آباد میں تعویذ کام نہ کرنے پر مرید نے پیر کو قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
فیصل آباد پولیس کے مطابق ملزم نے پیر سے روٹھی بیوی کو منانے کے لیے تعویذ لیا تھا ۔ تعویذ لینے کے باوجود بیوی سے صلح نہ ہوئی اور طلاق ہوگئی ۔
ملزم نے طیش میں آکر پیر کو اغوا کیا اور قتل کرکے لاش نہر میں پھینک دی ۔ پیر کی لاش 10 دن بعد نہر سے برآمد ہوئی۔
پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا اور آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے۔