عام انتخابات کی تیاریاں شروع ، عمران خان کی پارٹی ٹیم کو معاشی اکنامک پیپر تیار کر نے کی ہدایت

02:13 PM, 18 Jan, 2023

لاہور :   انتخابات کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے  چیئرمین عمران خان متحرک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ی معاشی ٹیم  عمران خان کی ہدایت پر  اکنامک پیپر تیار کرے گی،اکنامک پیپر کی تیاری میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین ،تیمور جھگڑا  ،حماد اظہر ،مزمل اسلم سمیت دیگر معاشی ماہرین کو شامل کیا جائے گا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ انتخابی مہم میں ملک کے معاشی بحران سے نکلنے کا حل قوم کو بتانے کیلئے   اکنامک پیپرز کی تجاویز  کو  بھی  پارٹی کے منشور میں  شامل کیا جائے گا ۔   عمران خان عوامی اجتماعات میں اکنامک پیپرز کی تجاویز کی روشنی میں قوم کو آگے بڑھنے کا راستہ بتائیں گے 

مزیدخبریں