بولان:تخریب کاروں نے سوئی گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اڑا دی

بولان:تخریب کاروں نے سوئی گیس پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اڑا دی

بولان: سراج آباد کے قریب نامعلوم تخریب کاروں نے سوئی گیس کی 12  انچ قطر کی پائپ لائن دھماکا خیز مواد سے اڑا دی۔

دوسری جانب  سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ سوئی گیس پا ئپ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہی متاثر ہوئی ہے ،حکام کے مطابق  متاثر علاقوں میں ایک دو روز تک گیس پریشر کم رہنے کا امکان ہے۔


  
ڈپٹی کمشنر بولان سمیع اللہ آغا کے مطابق  سراج آباد  کے علاقے میں  گزشتہ رات 8 بجے  نامعلوم افراد نے  12 انچ قطر گیس پائپ کو لائن دھماکا خیز مواد سے تباہ کردیا ، ڈپٹی کمشنر بولان کا کہنا تھا کہ  علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی  ہے۔


 
 
 


 

مصنف کے بارے میں