اسلام آباد : روسی وزیر توانائی نکولائی شلگنوو آج اسلام آباد پہنچ رہے ہیں ۔ دورے میں روسی وزیر توانائی پاکستانی حکام سے توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، ریلویز پر باہمی تعاون پر بات چیت کریں گے ۔ ان کی وزیر اعظم شہباز شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے.
سفارتی ذرائع کے مطابق نکولائی شلگنوو پاکستان روس بین الحکومتی کمشن برائے تجارت، اقتصادی، سائینسی و تکنیکی تعاون کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے ۔تین روزہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی سردار ایاز صادق کریں گے۔وزیر توانائی گذشتہ روز پہنچے والے روسی وفد میں شامل نہیں تھے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ روسی وزیر توانائی نکولائی شلگنوو کے ہمراہ توانائی ، آبی توانائی، متبادل توانائی، تجارت، پیٹرولیم ، گیس، مواصلات کے ماہرین پاکستان پہنچ رہے ہیں۔ان میں سے چند ماہرین گزشتہ روز پاکستان پہنچ چکے ہیں ۔
اسلام آباد پہنچنے پر نکولائی شلگنوو کا استقبال سینئر سیاسی قیادت، دفتر خارجہ حکام اور روسی سفیر دانیلا گینش کریں گے۔ اس موقع پر روسی سفارت خانے کے نایب سفیر اور دیگر حکام بھی موجود ہوں گے ۔ پاکستان کے دورے میں روسی فیڈریشن کے وزیر توانائی کی متعدد سیاسی حکام سے ملاقاتیں ہوں گی ۔
دورے میں روسی وزیر توانائی پاکستانی حکام سے توانائی، تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، ریلویز پر باہمی تعاون پر بات چیت کریں گے ۔روسی فیڈریشن کے توانائی، کا نصف وفد گذشتہ روز پاکستان پہنچ چکا ہے ۔تاہم گذشتہ روز پاکستان پہنچنے والے وفد میں روسی وزیر توانائی نکولائی شلگنوو شامل نہیں تھے ۔