پی ڈی ایم کا عمران خان کو ایک اور سرپرائز، مزید 15 ارکان کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ

10:41 AM, 18 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: پی ڈی ایم حکومت  عمران خان  کو ایک اور بڑا سرپرائز دینے کو تیار ہے۔ عمران خان کا قومی اسمبلی واپس جانے کا اعلان گلے پڑ گیا ۔پی ڈی ایم حکومت نے پی ٹی آئی کے مزید پندرہ اراکین اسمبلی کو  ڈی نوٹیفائی کرانے کی تیاری کرلی ۔ 

ذرائع کے مطابق 35 استعفے منظوری کے بعد مزید پندرہ اراکین میں عمران خان کے قریب سمجھے جانے والے اراکین اسمبلی شامل ہیں ۔ڈی نوٹیفائی ہونے والے 35 اراکین اسمبلی کو سرکاری رہائش گاہیں چوبیس گھنٹے میں خالی کرنے کا الٹی میٹم بھی دے دیا گیا  جن اراکین نے سرکاری رہائش گاہیں نہ چھوڑیں تو قبضہ چھڑوانے کے لئے آپریشن ہوسکتا ہے ۔تحریک انصاف کے تمام ایم این ایز کے زیر استعمال فیڈرل لاجز ہیں۔

'دوسری طرف تحریک انصاف کی قیادت نے سر جوڑ لیے ، اگلے پلان کی تیاری آج کی جائے ،ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماوں کاکہنا ہےابھی ہم اسمبلی آئے نہیں اور حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئی،استعفےسب کے ایک ساتھ منظور  کیے جائیں۔ 

مزیدخبریں