گورنر نے دستخط کردیے، پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی بھی تحلیل 

10:03 AM, 18 Jan, 2023

پشاور (لحاظ علی) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے صوبائی اسمبلی تحلیل کردی ۔گورنر نے قانونی ٹیم سے مشاور ت کے بعد  وزیر اعلیٰ کی طرف سے بھیجی گئی سمری پر دستخط کردیئے ہیں۔

 گورنر کی منظوری کے خیبرپختونخوا کابینہ بھی تحلیل ہوگئی ہے،تاہم وزیر اعلیٰ محمود خان نگراں حکومت کے قیام تک خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ 

گورنر غلام علی کا کہنا ہے کہ  نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی میں گورنر ہاﺅس مشاور ت کیلئے تیار ہے ۔نگران وزیر اعلیٰ کی تعیناتی کیلئے محمود خان اور اپوزیشن لیڈرمشاور ت کا آغاز کریں ۔اسمبلی کے ساتھ صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی  ۔

گورنر خیبر پختونخوا کے مطابق نہیں چاہتا کہ تحریک انصاف مزید 48 گھنٹے تک صوبے پر بوجھ بنی رہے ۔قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد سمری پر دستخط کئے ۔ سمری رات گئے گورنر ہاﺅس کو موصول ہوئی تھی۔ 

مزیدخبریں