اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی کے 35اراکین کو اچانک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا بلکہ اس کی تیاریاں پہلے سے جاری تھیں۔ اچانک ڈی نوٹی فائی کے معاملہ کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔
سینئر صحافی طاہر خلیل کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے چند روز قبل سابق اسپیکر اسد قیصر کی قیادت میں پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد یہ فہرست تیار کروائی تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ نام سپیکر کی ایاز صادق، سعد رفیق، نوید قمر اور اسعد محمود کی مشاورت سے فائنل ہوئے تھے اور اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے 35 استعفوں کو قبول کرکےفائل اپنے پاس رکھی ہوئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی کے 35اراکین کے استعفے قبول کرنے کا نوٹیفیکیشن انتہائی خفیہ رکھا لیکن عمران خان کی طرف سے قومی اسمبلی واپسی کے عندیہ کے بعد انہوں نے وزیراعظم سیکرٹریٹ سے رابطہ کیا ۔
بعد ازاں وزیراعظم شہباز شریف نے آصف زرداری، فضل الرحمان اور چوہدری شجاعت اور نواز شریف سے اس معاملہ پر مشاورت کی۔