عمران خان پارلیمنٹ میں واپسی کیلئے منتیں کر رہے ہیں، 35 استعفے سیاسی شطرنج پر چال چلی، کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے : خواجہ آصف 

08:50 AM, 18 Jan, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہمارے نمبرز پورے تھے، ہماری سیاست شطرنج کا کھیل بن گئی ہے، ڈپٹی اسپیکر نے فیصلہ کن رات کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کرلیے تھے ۔ شاہ محمود قریشی نے باآواز بلند کہا تھا ہم نے استعفے دیدیے ہیں۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے پی ٹی آئی کے کچھ لوگ استعفے نہیں دیناچاہتے، کچھ ارکان نے چھٹیوں کی درخواست دی ہے جبکہ کچھ لوگ حاضری بھی لگاتے ہیں، تحریک انصاف کے تقریباً 90اراکین اب بھی پارلیمنٹ لاجز میں مقیم ہیں ۔ ہم نے سیاسی شطرنج میں چال چلی ہے کسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے پہلے استعفے دیئے اب تین عہدے مانگتے ہیں، حکومت اپنی ہمت اور طاقت کے مطابق کام کررہی ہے، عمران خان نے اپنے چار سال میں لوٹ مار کے سوا کچھ نہیں کیا

 عمران خان 35 نشستوں پر الیکشن لڑیں ہمیں الیکشن لڑنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ 2014ء میں بھی یہ منتیں کر کے آئے تھے اب بھی منتیں کررہے ہیں ۔ آج جو 35پنکچر لگے ہیں اب لگاتے رہیں ٹیوب ٹائر نیا لے لیں کوئی چوائس نہیں ہے، پی ٹی آئی کے باقی 70ارکان کے استعفے بھی قبول کرسکتے ہیں۔

مزیدخبریں