یو اے ای پر حملے کے بعد سعودی اتحاد کی یمن پر بمباری 

11:47 PM, 18 Jan, 2022

جدہ :ابوظبی پر ڈرون حملوں کے بعد سعودی اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر بمباری  شروع کر دی جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب اتحاد نے صنعاء میں حوثی ملیشیا کے  گھروں اور فوجی کیمپوں کو فضائی بمباری میں نشانہ بنایا ہے۔ حملے کے  نتیجے میں متعدد افراد زخمی  ہوئے  جبکہ کئی گھر  تباہ ہو چکے ہیں۔

 2019 کے بعد سے یہ سعودی اتحاد کے تباہ کن حملے ہیں جن میں ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ متعدد گھر بھی تباہ ہوئے۔

گزشتہ روز   ابوظبی میں حوثی باغیوں کےحملے سے پاکستانی سمیت 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

مزیدخبریں