پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ایس ٹی شرح میں بھی ردوبدل 

08:52 PM, 18 Jan, 2022

اسلام آباد:پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد جی ایس ٹی کی شرح میں ردو بدل کا بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیاگیا ،جس کے مطابق پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح 4.77 فیصد کر دی گئی ہے ۔

ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جہاں پٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح میں 4.77 فیصد کر دی گئی وہیں ہائی سپیڈ ڈیزل پر 5.44 ،لائٹ ڈیزل آئل پر 2.70اور مٹی کے تیل پر عائد جی ایس ٹی کی شرح 8.30 فیصد کر دی گئی ہے ۔

واضح رہے وفاقی حکومت 16 جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پہلے ہی اضافہ کر چکی ہے ،لیکن اس سے متعلق ابھی تک جنرل سیلز ٹیکس کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا تھا ۔

یکم جنوری2022 ء کی پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی کی شرح میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن 18 جنوری 2022 کو جاری کیا گیا ہے ۔

مزیدخبریں