پی ایس ایل سیزن 7 کا فائنل کب اور کس شہر میں کھیلا جائیگا ؟اہم اعلانات کر دئیے گئے 

07:36 PM, 18 Jan, 2022

لاہور:پی سی بی نے ایک طرف جہاں پی ایس ایل کے فائنل کے وینیو کا اعلان کیا وہیں پی ایس ایل سیون کے 30 میچز کیلئے امپائر اور میچ ریفری پینل کا بھی اعلان کر دیا گیا ۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل سیزن سیوین کیلئے میچ آفیشل کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا کہ  آئی سی سی   کے چیف  میچ ریفری رنجن  مدوگا لے   پی ایس ایل    میں   ریفر ی     کی ذمہ   داریاں   نبھائیں   گے ۔

 ایلیٹ  پینل   میں شامل  علی نقوی ، افتخار احمد اور جا وید مالک بھی   لیگ میں میچ ریفریز کی  ذمہ داریا ں  ادا کر یں گے  جبکہ علیم ڈار ، مائیکل گف ، رچرڈایلنگ ورتھ،احسن رضا ، آصف یعقوب اور شوزب رضا،،ایونٹ میں  بطور  امپا ئر فرائض انجا م دیں گے۔

پی سی بی کا کہنا ہے  فائنل سمیت  پلے آف  میچز  کے لیے   میچ آفیشلز  کا اعلا ن بعد میں کیا جائے گا ،واضح رہے ایونٹ کا فائنل 27 فروری کو قذافی سٹیڈیم لاہو رمیں کھیلا جائیگا ۔

مزیدخبریں