اسلام آباد:پرویز خٹک کی طرف سے جاری کیے گئے شوکاز نوٹس پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن نو رعالم خا ن نے کہا کہ مجھے میڈیا کے ذریعے معلوم ہو ا ہے کہ پرویز خٹک نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ،انہوں نے کہا مجھے شوکاز صرف عمران خان ہی جاری کر سکتے ہیں ۔
تحریک انصاف کے رکن نور عالم خان کا کہنا تھا کہ کرپشن بجلی کی نا انصافی ،لوڈشیڈنگ اور سوئی گیس ایشو پر آواز بلند کی تھی ،اگر اس پر کسی کو کوئی اعتراض ہے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ،انہوں نے کہا وہ آج بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اگلی تین صفوں میں بیٹھے وزرا کے نام ای سی ایل میں شامل ہونے چاہیں ۔
Why are people upset when I said put the names of front 3 rows on ECL and they should be made Accountable for the misery of the people of Pakistan are facing price hike of sugar Flour Ghee medicine electricity suigas petrol I will raise my voice no matter what in Parliament
— Noor Alam Khan (@NOORALAMKHAN) January 18, 2022
نورعالم خان کا کہنا تھا انھیں میڈیا کے ذریعے علم ہوا ہے کہ پرویز خٹک صاحب نے شوکاز نوٹس جاری کیا ہے ۔ نورعالم نے ٹویٹ میں کہا پہلی بات یہ ہے کہ صرف عمران خان ہی انھیں شوکاز نوٹس جاری کر سکتے ہیں ، دوئم انھوں نے کرپشن اور بجلی کی نا انصافی لوڈ شیڈنگ اور سوئی گیس کے خلاف بات کی تھی ،وہ اب بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ اگلی تین صفوں میں بیٹھے وزرا کے نام ای سی ایل میں ہونے چاہیں۔