اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے طارق جاوید بنوری کو چیئرمین ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے عہدے پر بحال کر دیا ۔
اسلا م آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ نے فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے آرڈیننس کے ذریعے چیئرمین ایچ ای سی کو ہٹانے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال طارق جاوید بنوری کو ان کی چار سالہ مدت مکمل ہونے سے قبل ہی آرڈیننس کے ذریعے ہٹا دیا تھا جس کے عدالت سے رجوع کیا گیا تھا۔