اسلام آباد : چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ حکومت نے منی بجٹ میں زبردستی غریب دشمن بجٹ کو منظور کرایا پیپلز پارٹی سمیت اپوزیشن نے ایوان کے اندر اور باہر احتجاج کیا۔ عمران خان کی نااہلی حکومت کو گھر بھیج کر رہیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمیں حکومت کہہ رہی تھی کہ کچھ ٹیکسز ریورس کررہے ہیں مگر یہ بھی غلط بیانی تھی ۔ یہ بجٹ منی بجٹ بے روزگاری اور غربت میں مزید اضافہ ہوگا۔
عوام عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کا بوجھ اٹھا رہے ہیں پاکستان کے عوام کا مطالبہ ہے کہ ہم سڑکوں پر نکلیں، ہم نے عوام کے لئے 27 فروری کو حکومت کے خلاف نکلیں گے ہم جمہوری لوگ ہیں، کوئی غیر جمہوری اقدام نہیں کریں گے ہمارا پہلے دن سے مطالبہ تھا کہ اس حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی جائے۔
شاہ رخ جتوئی کے حوالے سے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ایک انسان کو قتل کرنا پوری انسانیت کا قتل ہے ۔وزیراعلی سندھ اور وزیر صحت نے شاہ رخ جتوئی کے معاملے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے ۔شاہ رخ جتوئی سمیت کسی بھی قیدی کو علاج کا حق ہے ۔ اسطرح کا واقعہ نہیں ہونا چاہیے تھا ۔