اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ لیگی رہنماءہر ایک کو کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہو گئی لیکن ہمارے انکشافات سے ان کی چیخیں نکلنا شروع ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ ہر وقت ہر کسی سے ہر چیز مانگنا شریف فیملی کا نظریہ ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءہر کسی کو فون کر کے کہہ رہے ہیں کہ ڈیل ہو گئی لیکن جب ہم نے سوال کیا تو صفائیاں پیش کی جانے لگیں۔
ان کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ والے سب سے کہہ رہے ہیں کہ بات بن گئی ہے مگر ہمارے انکشافات نے ان کی چیخیں نکلوا دیں، اپوزیشن کی کاوشیں اپنے ہی دام میں صیاد آ گیا کے مصداق ہیں، مسلم لیگ (ن) رہنماؤں سے ہمارا سوال ہے کہ وہ پارٹی کو کیوں اوور ٹیک کرنا چاہتے ہیں؟
وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف نے پہلی ڈیل ضیاءالحق کیساتھ کی اور دوسری جونیجو کے ساتھ کی تھی، نواز شریف نے تو سابق صدر پرویز مشرف کے ساتھ بھی ڈیل کی اور پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، پارٹی کے اہم رہنماءیہ اعتراف کر چکے ہیں کہ نواز شریف ڈیل کر کے بھاگ گئے تھے۔