اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما مریم نواز کہتی ہیں حکومت کے اپنے ایم این ایز اسکے خلاف بول رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن نے بدترین انتقام برداشت کیا۔ بہت جلد عمران خان سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔ میاں صاحب جلد وطن واپس آئیں گے۔ حکومت نواز شریف کا بال بھی بیکا نہیں کرسکی۔ آج بھی نواز شریف مقبول ترین عوامی لیڈر ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی ہے ہی نہیں، بے روزگاری مہنگائی بے حسی اپنے عروج پر ہے۔ میڈیا لاقانونیت، مہنگائی پر بات کرے یا مری کی بے حسی پر بات کرے؟
مریم نواز کا کہنا تھا کہ ن لیگ جس ٹیسٹ، عذاب سے گزری ہے وہ حقیقت عوام کے سامنے ہے۔ مسلم لیگ ن سزائے موت کی چکیوں میں دھمکیوں کے باوجود ن لیگ نہیں ٹوٹی۔ ن لیگ کا ایک ایم این اے بھی نہیں ٹوٹا۔ مسلم لیگ ن نے بدترین انتقام برداشت کیا۔
مریم نواز نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ایم این ایز تسلیم کرچکے کہ مہنگائی ہے، بہت جلد عمران خان سے عوام کی جان چھوٹ جائے گی۔ وزیر داخلہ لانگ مارچ کی بجائے مری واقعے پر جواب دیں۔ آپکی وجہ سے کئی خاندان تباہ ہوئے۔ بے حسی اس دن دکھائی گئی وہ سب کے سامنے ہے۔
مریم نوازنے کہاکہ میاں صاحب جلد وطن واپس آئیں گے۔ واپسی کے وقت کا تعین جماعت کریگی۔ حکومت نے جو نواز شریف کے خلاف کیا وہ سب کے سامنے ہے۔ توجہ ہٹانے کیلئے نواز شریف کو وطن واپس لانے کا کہا جارہا ہے۔ حکومت نواز شریف کا بال بھی بیکا نہیں کرسکی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو چلو بھر پانی میں آگے سمجھ جائیں، آج بھی نواز شریف مقبول ترین عوامی لیڈر ہے۔ ملک کو قانون و آئین کے مطابق چلایا جائے، ہر ادارہ آئینی حدور میں رہ کر کام کرے، اسی میں ہی عوام اور ملک کی بقا ہے۔
: پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ حکومت نے اپنی بری کارکردگی سے توجہ ہٹانے کے لیے مسلم لیگ ن میں اختلافات کے حوالے سے سوشہ چھوڑا ہے۔ ن لیگ کا ایک ایک ایم این اے اور ایک ایک ایم پی اے نواز شریف کے بیانیے کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کو بدترین انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ ہمارے کیس میں جب سے عدالت نے ثبوت مانگے ہیں مختلف بہانے بنائے جا رہے ہیں۔ وزرا کے بیانات سے لگتا ہے کہ ان کا انجام قریب ہے۔ عمران خان کی نااہل حکومت کا ایک ایک دن عوام پر بھاری ہے اور حکومت جا رہی ہے صرف چند دن کی مہمان ہے۔ حکومت کی نالائقی کے انبار لگے ہیں۔