میر پور:کورونا کیسز سامنے آنے پر 7تعلیمی ادارے بند

11:36 AM, 18 Jan, 2022

میر پور: آزاد کشمیر کے شہر میرپور  میں کورونا کیسز  سامنے آنے کے بعد 7 تعلیمی اداروں کو 10 روز کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر میر پور میں 7 تعلیمی اداروں کو آئندہ 10روز کیلئے بند  کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔

 ڈپٹی کمشنر میر پور ڈاکٹر عمر اعظم کے مطابق  جن سات  تعلیمی اداروں میں مثبت کوروناکیسز رپورٹ ہوئے ہیں  ان میں 6 سرکاری تعلیمی ادارے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ  اگر کورونا کیسز اسی طرح بڑھتے رہے تو سکولوں کو مکمل طور پر بند کرنا پڑے گا۔

مزیدخبریں