میر پور: آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد 7 تعلیمی اداروں کو 10 روز کیلئے بند کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر میر پور میں 7 تعلیمی اداروں کو آئندہ 10روز کیلئے بند کیا گیا ہے جبکہ تعلیمی اداروں کی بندش کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے ۔
ڈپٹی کمشنر میر پور ڈاکٹر عمر اعظم کے مطابق جن سات تعلیمی اداروں میں مثبت کوروناکیسز رپورٹ ہوئے ہیں ان میں 6 سرکاری تعلیمی ادارے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اگر کورونا کیسز اسی طرح بڑھتے رہے تو سکولوں کو مکمل طور پر بند کرنا پڑے گا۔