اسلام آباد: وفاقی شریعت عدالت نے حکومت سے جعلی خواجہ سراؤں کی شناخت اور ان کے سدباب کیلئے تجاویز مانگ لیں۔
نیو نیوز کے مطابق جنس تبدیلی سے متعلق قانون کے خلاف درخواستوں کی وفاقی شریعت عدالت میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس شریعت کورٹ سید محمد انور نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا رپورٹس کے مطابق قانون میں کچھ ترامیم بھی ہو رہی ہیں۔
درخواست گزار کا کہنا تھا کہ شریعت میں اپنی جنس چھوڑ کر دوسرے جیسا بننے والے پر لعنت بھیجی گئی ہے لہٰذا جنس تبدیلی پر پابندی لگائی جائے۔