حریم شاہ نے با لآخر مفتی عبد القوی کو تھپڑ مارنے کی اصل وجہ بتا دی

08:36 PM, 18 Jan, 2021

لاہور :حریم شاہ نے با لآخر مفتی عبد القوی کو تھپڑ مارنے کی اصل وجہ بتا دی ،اس سے قبل حریم شاہ نے

عبد القوی کو تھپڑ مارنے کی تصدیق کی تھی ۔

حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی غلط حرکتیں کر رہے تھے ،مفتی قوی نے ہمارے سے نازیبا گفتگو کرنا شروع کی ہوئی تھی انہوں نے کہا ہم اس کو برداشت کر رہے تھے ،ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو گیا تھا جس کے بعد میں نے اپنے دوست کیساتھ مل کر مفتی قوی کو تھپڑ مارا ،حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی کیساتھ ایسا سلوک کرنے کا بالکل افسوس نہیں ،انہوں نے ان کی باتیں سن کر آپ خود فیصلہ کریں کہ ایسا کرنا چاہیے تھا یا نہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے مفتی کا 50 ہزار کا خرچہ بھی برداشت کیا اور تھپڑ مارنے کے ساتھ ساتھ جوتے بھی مارے۔ 

دوسری جانب مفتی عبد القوی نے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت چائے پی رہا تھا کہ اچانک دو لڑکیاں آئیں اور تھپڑ مار کر  بھاگ گئیں ،انہوں نے کہا میں ان کا معاملہ اللہ کے سپر د کرتا ہوں ،مفتی عبد القوی نے کہا سانپ سانپ ہی ہوتا ہے جتنی دوستی کر لو ۔

مزیدخبریں