لاہور :پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے کسی کیساتھ کوئی بیک ڈور رابطے نہیں ہیں ،حکومت اپنا خطرہ خود بتا رہی ہے ،میاں صاحب نے کلیئر پیغام دیدیا ہے کہ غیر جمہوری قوتوں کا کوئی عمل دخل نہ ہو ۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ عمران خان اس تمام صورتحال میں صرف ایک مہرہ ہے ،انہوں نے کہا سیاست میں مداخلت ختم ہونی چاہیے ،ہمارا کوئی بیک ڈور رابطہ نہیں حکومت اپناخطرہ خود بتا رہی ہے ۔
صحافی کے سوال پر کہ کیا پیپلزپارٹی پی ڈی ایم کیلئے خطرہ ہے کے جواب میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہرخواہش پر دم نکلے ،مریم نواز نے کہا ان کا دم ہر خواہش پر نکلتا ہے انکی خواہش پوری نہیں ہوگی ۔
واضح رہے اس سے قبل مولانا فضل الرحمن کا کہناتھا کہ اپوزیشن کا اتحاد کل الیکشن کمیشن کے باہر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرے گی کیونکہ فارن فنڈنگ کیس کا مرکزی کردار عمران احمد نیازی ہے اور عمران خان نے مدر آف این آر او لیکر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا کیونکہ چندے کی رقم کو ذاتی کاروبار میں استعمال کیا گیا ہے۔
مولانا کا کہنا تھا کہ چھ سال سے زیر التوا کیس کا فیصلہ جلد سنائے اور الیکشن کمیشن سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کا فیصلہ جلد سے جلد سنائے کیونکہ ماضی میں الیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف فیصلے کو 6 ماہ کے اندر سُنایا گیا لیکن سلیکٹڈ کے خلاف فیصلے کو چھ سال سے زیر التوا رکھا گیا ہے۔