سعودی عرب پرمیزائل حملہ 

05:07 PM, 18 Jan, 2021

جدہ:مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی میں ایک دفعہ پھر اضافہ ہو گیا ،سعودی عرب کے سرحدی علاقے جزان میں یمن کے حوثی باغیوں نے میزائلوں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد شہری زخمی ہو گئے ۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق حملہ سر حد پر موجود شہری آباد پر ہوا جس کے نتیجے میں ایک گاڑی مکمل طو رپر تباہ اور 2 بچوں سمیت متعدد شہری زخمی ہیں ،انہوں نے کہا زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال روانہ کر دیا گیا ہے ۔

یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب کی سرحدی حدو د میں میزائل حملوں کی پاکستانی دفتر خارجہ  نے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی امن کیلئے اپنا ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتا رہے گا ،پاکستان ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب پر یہ حملے خطے کے امن اور سلامتی کیلئے خطرہ ہیں .

انہوں نے کہا پاکستان ایسے حملوں کی فوری بندش کا مطالبہ کرتا ہے ،پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کو درپیش خطرات کے مقابلے میں مکمل حمایت اور اظہار یکجہتی کرتا ہے۔

مزیدخبریں