وزیراعظم کی اعلان کردہ ہاؤسنگ سکیم کالا دھن صاف کرنے طریقہ کار ہے، بلاول بھٹو

وزیراعظم کی اعلان کردہ ہاؤسنگ سکیم کالا دھن صاف کرنے طریقہ کار ہے، بلاول بھٹو
کیپشن: وزیراعظم کی اعلان کردہ ہاؤسنگ سکیم کالا دھن صاف کرنے طریقہ کار ہے، بلاول بھٹو
سورس: فوٹو/اسکرین گریب

سکھر: بلاول بھٹو زرداری نے فلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا شہید بھٹو نے مزدوروں کو حقوق دلوائے جبکہ مشکل حالات کے باوجود مزدوروں کیلئے چھت کا بندوبست کر رہے ہیں جبکہ عمران خان نے ایک کروڑ گھر بنانے کا وعدہ کیا تھا لیکن ان میں سے ایک گھر بھی ابھی تک نہیں بنا۔ مزدور سٹی میں ہسپتال اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیوٹ کا بھی بندوست کریں گے۔ اس مشکل دور میں امیروں کیلئے نہیں بلکہ غریبوں کے لیے فلیٹس بنائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا آصف زرداری نے صوبوں کو حقوق دلوائے۔ پیپلز پارٹی مزدوروں کی آواز ہے۔ وفاقی حکومت نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے صحت کا نظام بٹھا دیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے الزام لگایا کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اعلان کردہ ہاؤسنگ سکیم کالا دھن صاف کرنے طریقہ کار ہے۔ مزدوروں کو بے روزگار کرنا بھی حکومتی سازش ہے اور اسی سازش کے تحت اسٹیل ملز کے ملازمین کو بے روزگار کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم عوام دشمن حکومت کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے اور عوام کی طاقت سے ان کو بھگائیں گے جبکہ ایسی حکومت بنائیں گے جو عوام کو ریلیف دے۔

انہوں نے کہا کہ یہ سندھ کے جزائر پر قبضہ کر کے گھر بنانا چاہتے ہیں اور یہ لوگ سندھ کی گیس بھی چھین رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی ان کے سامنے دیوار کی طرح کھڑی ہے۔ غریب اور مزدور دشمن کو بھگانے تک ہم عوام کو ان کے حقوق نہیں دلوا سکتے۔