عمران خان نے مدر آف این آر او لیکر سیاسی عدم استحکام پیدا کیا، مولانا فضل الرحمان

04:43 PM, 18 Jan, 2021

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا اپوزیشن کا اتحاد کل الیکشن کمیشن کے باہر بھر پور احتجاجی مظاہرہ کرے گی کیونکہ فارن فنڈنگ کیس کا مرکزی کردار عمران احمد نیازی ہے اور عمران خان نے مدر آف این آر او لیکر ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کیا کیونکہ چندے کی رقم کو ذاتی کاروبار میں استعمال کیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ چھ سال سے زیر التوا کیس کا فیصلہ جلد سنائے اور الیکشن کمیشن سے ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کا فیصلہ جلد سے جلد سنائے کیونکہ ماضی میں الیکٹڈ وزیراعظم کے خلاف فیصلے کو 6 ماہ کے اندر سُنایا گیا لیکن سلیکٹڈ کے خلاف فیصلے کو چھ سال سے زیر التوا رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا آج کے اجلاس میں ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور ریلیوں کے شیڈول کو حتمی شکل دی گئی اور 21 جنوری کو کراچی میں اسرائیل نا مںظور ملین مارچ کریں گے ۔ 5 فروری کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کیا جائے گا جو کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے اور کشمیر کا سودا کرنے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا۔ 23 فروری کو سرگودھا میں بڑا اجتماع ہو گا۔

 پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کے سربراہ نے کہا ہم ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کی بات کرتے ہیں۔ 

اس سے قبل پاکستان ڈیمو کریٹ موومنٹ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس مولانا فضل الرحمان کے زیر صدارت ہوا۔ جس میں مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، راجہ پرویز اشرف و دیگر شریک ہوئے۔ اے این پی سے زاہد خان، قومی وطن پارٹی سے سکندر شیر پاؤ، ہاشم بابر، بی این پی مینگل سے جہانزیب جمالدینی، آغا حسن بلوچ، جے یو ائی سے مولانا عبدالغفور حیدری، اکرم خان نے شرکت کی۔ نیشنل پارٹی سے میر کبیر، مرکزی جماعت اہلحدیث سے شفیق پسروری، پی کے میپ سے عثمان کاکڑ اجلاس میں موجود تھے۔ 

مزیدخبریں