لاہور :سکول کھولنے کے پہلے ہی دن وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد نے عالمی وبا سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کے 23مریض جاں بحق ہو گئے ہیں ،24 گھنٹوں میں عالمی وبا کے 560 نئے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں جو کہ انتہائی تشویشناک بات ہے ۔
وزیر صحت پنجاب یاسمین راشد کا کہنا تھا پنجاب میں عالمی وبا مریضوں کی تعدادایک لاکھ 49 ہزار 782 ہوگئی،انہوں نے کہا کوشش کررہے ہیں ویکسین جلد سے جلد مل جائے،پنجاب میں کورونا وائرس پھیلنے کی شرح ابھی تک 4.4 فیصد ہے،پنجاب میں عالمی وبا کی ٹیسٹنگ کیلئے 20 نئی لیباریٹریاں قائم کی گئی ہیں،یاسمین راشد کا کہنا تھا ابھی ویکسین پاکستان نہیں آئی،ضرورت پڑنے پرعالمی وبا کے 24 ہزار ٹیسٹ روزانہ کرسکتے ہیں۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا اپوزیشن والے ایک طرف عالمی وبا کی روک تھام کیلئے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا تے ہیں اور دوسری طرف جلسے جلوسوں سے باز نہیں آ رہے ،انہوں نے کہا پیپلزپارٹی کی تو بات ہی نہ کریں،ایک طرف جلسے جلوس ،دوسری طرف لاک ڈاؤن کی باتیںکرتے ہیں ،بلاول بھٹو نے خود کو کوڈ کراکے سب کو فکرمیں ڈال دیا ،میں نےحریف کی بیماری پر کبھی سیاست نہیں کی ،یاسمین راشد نے کہا لاہوروالوں کی مشکور ہوں پی ڈی ایم کی سیاست کو مسترد کردیا ۔