سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن، دو دہشتگرد ہلاک، ایک گرفتار

01:50 PM, 18 Jan, 2021

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کرکے وطن کے دشمن دو دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مارے گئے دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے جو دوسروں کو بھی شدت پسندی کی تربیت دیتے اور آئی ای ڈیز بنانے کے ماہر تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے دوران ایک دہشت گرد زخمی ہوا جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں عثمان علی اور وحید لشتئی شامل ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی اور انھیں جہنم واصل کر دیا۔ مارے گئے دہشت گرد تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن تھے۔

مزیدخبریں