فائزر ویکسین لگنے سے 13 اسرائیلیوں کو لقوہ ہو گیا

11:10 AM, 18 Jan, 2021

یروشلم: غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائزر کی ویکسین لگوانے سے 13 اسرائیلی شہریوں کو لقوہ ہو گیا ہے جبکہ سینکڑوں افراد کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال پہنچایا گیا۔

اسرائیلی ڈاکٹروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ویکسین کے مضر اثرات سے مزید لوگ بیمار پڑ سکتے ہیں۔ اس لئے وہ شہریوں کو دوسری ڈوز دینے میں شش وپنج کا شکار ہیں اور ایسا کرنے سے احتیاط برت رہے ہیں۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اسرائیلی شہریوں کو صرف اسی صورت میں ویکسین کی دوسری خوراک دیںگے جبکہ ان کی حالت میں بہتری آئے گی، بصورت دیگر وہ اس اقدام سے اجتناب کریں گے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے امریکی کمپنی فائزر کو تقریباً اسی لاکھ حفاظتی ٹیکوں کا آرڈر دیا گیا تھا، ایک اندازے کے مطابق ابھی تک ملک میں 20 لاکھ افراد کی ویکسی نیشن کر دی گئی ہے۔

خبریں ہیں کہ عالمی وبا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوانے والے دو بزرگ افراد بھی انتقال کر چکے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کو کہنا ہے کہ عالمی وبا کے حفاظتی ٹیکے لگنے سے تقریبا 100 افراد کو بدترین سائیڈ ایفیکٹس کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ان میں سے چوبیس افراد معذور ہو چکے ہیں جبکہ دو سو پچیس کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کرانے کی اطلاعات ہیں۔

مزیدخبریں