کمبرلی:آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں افغانستان نے شفیق اللہ غفاری کی تباہ کن باﺅلنگ کے باعث میزبان جنوبی افریقہ کو شکست دیدی۔افغانستان انڈر19ٹیم نے130رنز کا معمولی ہدف25اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 29اوورز میں129رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔جنوبی افریقہ کے8کھلاڑی ڈبل فیگر اننگز بھی نہ کھیل سکے،3بلے باز صفر پر آﺅٹ ہوئے۔افغانستان کے شفیق اللہ غفاری نے9.1اوورز میں15رنز دیکر6کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
آئی سی سی انڈر19کرکٹ ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ نے تاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا اور جنوبی افریقہ کی ٹیم 29اوورز میں129رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔
جنوبی افریقہ کے8کھلاڑی ڈبل فیگر اننگز بھی نہ کھیل سکے،3بلے باز صفر پر آﺅٹ ہوئے جبکہ پرسن40، بےفورٹ25اور کوٹزی 38رنز بنا کر نمایاں رہے۔افغانستان کے شفیق اللہ غفاری نے9.1اوورز میں15رنز دیکر6کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ فضل حق اور نور احمد نے2،2کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔
جواب میں افغانستان کی ٹیم نے 130رنز کا معمولی ہدف25اوورز میں3وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔افغانستان کی جانب سے عمران57، ابراہیم زردان نے52رنز بنائے۔افغانستان کے شفیق اللہ غفاری کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔