نیویارک :کینسر ایک جان لیوا بیماری ہے ,نامیاتی اور ہرے پتوں والی سبزیاں کا روزنہ استعمال کینسر کے مرض سے بچاؤ میں مدد دیتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ، جان لیوا بیماری کینسر سے بچاؤ کے لیے لوگ بہت سی احتیاط اور تدابیر سے کام لیتے ہیں بہت سے لوگ تمباکو نوشی چھوڑ دیتے ہیں، کچھ ورزش کرنا شروع کر دیتے ہیں اور باقی دھوپ سے بچاؤ کے ساتھ سکرین ٹیسٹ کرواتے ہیں جبکہ نئی تحقیق نے ایسے لوگوں کو قدرتی نامیاتی خوراک کھانے کا مشورہ دیا ہے اور ان کو اپنے روازنہ کے ڈائیٹنگ پلان میں شامل کرنے پر زور دیا ہے۔
حال ہی میں فرانس مٰن 70000 ہزار لوگوں پر ایک تحقیق کی گئی ہے جس میں 5 سال تک مانیاتی خوراک کھانے والے افراد جو مختلف قسم کے کینسر میں مبتلا تھے ان میں بہتری دیکھنے کو کو ملی با نسبت ان لوگوں کے جہنوں نے ان سبزیوں کا کم استعمال کیا ہے ۔ نامیاتی خوراک کھانے والے افراد میں کینسر کی بیماری سے 25 فیصد بہتری دیکھنے کو ملی ہے، پستان کے کیسنسر میں مبتلا خواتین پر اس خوراک کا فائدہ 35 فیصد نوٹ کیا گیا ہے۔