پورٹ الزبتھ : جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کپتان فاف ڈوپلیسی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ایک روزہ کرکٹ میں مضبوط قرار دیدیا ۔
تفصیلات کے مطابق فاف ڈوپلیسی نے آج پریکٹس سیشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہوئے کہ پاکستان کی ون ڈے ٹیم بہت مضبوط ہے اور ہماری ٹیم ورلڈ کپ سر پہ ہونے کے باوجود اچھے کمبی نیشن کی تلاش میں ہے ۔
انہوں نے کہا پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز دلچسپی سے بھرپور ہو گی اور شائقین کو اچھی کرکٹ اور کانٹے کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔فاف ڈوپلیسی نے مزید کہا کہ ہمارے پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے میچز میں دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دی سکتے ہیں اور ہمیں سیریز جیتنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی ۔
پہلے دو میچز میں ڈیل اسٹین اور ڈی کوک کی غیر موجودگی میں ان کا کہنا تھا کہ ٹیم میں نئے شامل ہونے والے لڑکوں کیلئے بہترین موقع ہے کہ وہ اپنا آپ ثابت کریں اور ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کی طرف سے کھیلیں ۔
خیال رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقہ کیخلاف 5 ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ کل پورٹ الزبتھ میں کھیلا جائے گا ۔قومی ٹیم کو ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا تھا اب ان کے پاس ٹیسٹ سیریز کا بدلہ لینے کا بہترین موقع ہے ۔