ٹوئٹر وائرس نے انڈرائیڈ فون صارفین کے اکاونٹ ہی بدل ڈالے ، حیران کن انکشاف

10:38 PM, 18 Jan, 2019

نیویارک : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر نے حالیہ دنوں میں سرور میں آنے والے وائرس کے متعلق صارفین کو آگاہ کر دیا ہے جس کے مطابق ٹوئٹر سیٹنگ میں ردوبدل کرنے پر   بگ نے صارفین کے نجی ٹوئٹس کو عوام کے سامنے عیاں کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے حال ہی میں سامنے آنے والے بگ سے صارفین کو آگاہ کر دیا ہے، وائرس نے تین نومبر 2014 سے 14 جنوری 2019 کے درمیان بننے والے اینڈرائیڈ   اکاونٹس میں نمایاں تبدیلیاں کر دی ہیں ۔

ٹوئٹر نے آئی او ایس اور ویب صارفین کو متاثر نہیں کیا ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ٹوئٹر  بگ سے صرف اینڈرائیڈ موبائل فون کے صارفین متاثر ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ آئرلینڈ کے ڈیٹا کمیشن کی جانب سے پہلے ہی ٹوئٹر پر تنقید ہو رہی ہے کہ وہ صارفین کو ڈیٹا کو محفوظ بنانے میں مکمل طور پر ناکام رہا ہے ، اس سلسلے میں ڈیٹا ٹریکنگ کے متعلق بھی تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں ۔

مزیدخبریں