پی ایس ایل فور کا آفیشل سانگ جاری کر دیا

09:55 PM, 18 Jan, 2019

لاہور :پی ایس ایل فور کا آفیشل سانگ جاری کر دیا گیا ۔سیزن فور کے ترانے میں فواد خان نے اپنی آواز کا جادو دیکھایا ۔

پی ایس ایل فور کا ترانہ شجاع حیدر نے لکھا اور فواد خان نے اپنی آواز میں گایا ، فواد خان کا ساتھ ینگ دیسی ریپرز نے دیا ۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی ایس ایل کے تینوں سیزنز میں علی ظفر نے اپنی آواز کا جادو جگایا تھا لیکن پی ایس ایل فور میں فواد خان نے "کھیل دیوانوں کا" گا کر سب کو مسحور کر لیا ۔

مزیدخبریں