پی آئی اے طیارہ اور ڈرون آمنے سامنے ،انتہائی خوفناک خبر

پی آئی اے طیارہ اور ڈرون آمنے سامنے ،انتہائی خوفناک خبر
کیپشن: Image Source : Facebook

کراچی :پی آئی اے کا طیارہ کراچی ائیر پورٹ سے سکھر کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک سامنے ڈرون آگیا ،پائلٹ کی کمال مہارت کی وجہ سے پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پی کے 536جو کہ کراچی سے سکھر کی طرف جا رہا تھا پرواز کے کچھ دیر بعد ہی ایک ڈرون انتہائی قریب آگیا ،پائلٹ کے مطابق ڈرون گہرے بھورے رنگ کا تھا اور طیارے سے 50سے 100فٹ کی بلندی پر تھا ،رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کا طیارہ 4300فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا ۔

پائلٹ کے مطابق اگر یہ پر اسرار ائیر وہیکل طیارے سے ٹکرا جا تا تو قومی امکان تھا کہ طیارہ تباہ ہو جا تا ، سول ایوی ایشن حکام کی جانب سے پولیس کو واقعے کی اطلاع دے دی گئی ہے۔ جبکہ موقع پر پولیس کو روانہ کردیا گیا ہے۔