جرمنی نے برطانیہ کو یورپی یونین نہ چھوڑنے کی اپیل کر دی

جرمنی نے برطانیہ کو یورپی یونین نہ چھوڑنے کی اپیل کر دی
کیپشن: image by independent

ہیمبرگ :جرمنی نے برطانوی وزیراعطم تھریسامے کو بریگزیٹ سے نکلنے کا فیصلہ واپس لینے کے لیے خط لکھ دیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق جرمنی  کے آئندہ بننے والی  چانسلر   اینیگرٹ کریمپ  نے برطانوی عوام سے اپیل کی ہے کہ بریگزیٹ کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے یورپی یونین میں رہنے کو ترجیح دیں اس میں سب کی بھلائی ہے ۔

انھوں نے برطانوی وزیراعظم تھریسامے کو خط لکھتے ہوئے موقف اپنایا کہ برطانیہ کی مدد کے بغیر یورپی خطہ بالکل ترقی نہیں کر سکتا تھا، یورپ کی ترقی میں برطانیہ کا کلیدی کردار ہے ، اب بھی وقت ہے برطانوی عوام کو چاہئے کہ وہ اپنے خطے میں دوبارہ واپس آ جائیں ۔

یورپی یونین متحد رہتے ہوئے ہی زیادہ ترقی کر سکتی ہے ، انھوں نے کہا کہ جنگ عظیم دوئم کے بعد برطانیہ نے یورپی یونین کے استحکام اور ترقی کے لیے دن رات ایک کیا ہے جس کو یورپی عوام سراہتے ہیں ۔