ابوظہبی :متحدہ عرب امارات حکومت نے 20 سائنسدانوں کو طویل المدتی 10 سالہ ویزے جاری کر دیے ہیں۔
گالف نیوز کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ عرب امارات نے 20 سائنسدانوں کو 10 سالہ ویزے جاری کر دیے ہیں، ان میں محمدبن راشد میڈل کے پہلے اور دوسرے ایڈیشن میں ٹاپ کرنے والے دو سائنسدانوں کے ساتھ ساتھ مزید 18 لوگوں کو شارٹ لسٹ کیا گیا ہے ۔ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے گزشتہ سال طویل المدت ویزے کی منظوری تھی جس پر اب عمل درآمد کیا جارہا ہے۔
اس فیصلے کے مطابق 10 سالہ ویزہ ٹیکنیکل فیلڈ ، طالب علموں ، میڈیکل فیلڈ ، محققین ، سائنسدانوں ، آرٹس اور کلچر کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد اور ان کے فیملی ممبران کو دیے جائیں گے ۔ اس فیصلہ کا مقصد متحدہ عرب امارات میں کاروباری ماحول کی حیثیت کو برقرار رکھنا ہے ۔
طویل المدتی ویزہ حاصل کرنے والے سائنسدانوں کے نام کا اعلان محمد بن راشد اکیڈمی کے دوسرے سالانہ اجلاس کے دوران کیا گیا ہے جس میں 150 سے زیاد دنیا بھر کے سائنسدانوں نے شرکت کی ہے۔
تاہم اس ویزہ کو حاصل کرنے والے افراد کے لیے کچھ شرائط و ضوابط بھی وضع کیے گئے ہیں۔