واٹس ایپ نے فیس بُک کو شہرت میں پیچھے چھوڑ دیا

06:41 PM, 18 Jan, 2019

نیو دہلی: فیس بُک کی مشہور زمانہ  سوشل نیٹ ورکنگ ایپ واٹس ایپ نے بہترین ایپ کا اعزاز اپنے نام کر لیا ۔ 

ہندوستان ٹائمز نے ایک  رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ واٹس ایپ میسنجر نےگزشتہ 24 ماہ میں 30 فیصد گروتھ کی ہے، فیس بُک اور فیس بُک میسنجر نے 20 فیصد اور انسٹاگرام نے 15 فیصد گروتھ کی ہے، اس طرح واٹس ایپ نے فیس بُک سے مشہور ترین سوشل ایپ کا اعزاز چھین لیا ہے لیکن انسٹا گرام کی  سوشل انگیجمنٹ کے لحاظ سے  گروتھ  35 فیصد  رہی ہے۔ 

سوشل ایپ کو مانیٹر کرنے والی ایپ اینی نے 2019 کی رپورٹ میں اس بات کی نشاہدہی کی ہے کہ واٹس ایپ نے یہ اعزاز اپنی ایس ایم ایس سروس کی بنیاد پر حاصل کیا ہے، واٹس ایپ کا دنیا بھر میں سوشل اور کمنیکیشن کی ایپ کے طور پر بہت بڑا نام ہے، واٹس ایپ انڈیا ، جرمنی ، یو کے اور برازیل میں بہت مشہور ہے۔ 

جبکہ وی چیٹ چائینہ اور لائن جاپان میں نمبر ایک پر ہیں۔ 

مزیدخبریں