نیویارک : معروف بین الاقوامی میگزین ووگ نے بڑی غلطی کرتے ہوئے پاکستانی خاتون صحافی نور تغوری کی تصویر پر پاکستانی اداکارہ نور بخاری کا نام لکھ دیا ۔
تفصیلات کے مطابق عالمی معروف میگزین ووگ نے بڑی غلطی کرتے ہوئے اپنے سرورک پر پاکستان کی خاتون صحافی نور تغوری کی تصویر پر پاکستانی اداکارہ نور بخاری کا نام لکھ دیا میگزین کی اس غلطی پر عالمی میڈیا میں کافی جگ ہنسائی ہوئی ۔
پاکستانی امریکی صحافی نور تغوری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس میگزین کو میں بچپن سے پڑھتی آ رہی ہوں اور جس کی میں بہت قدر کرتی ہوں ایسے میگزین کی جانب سے اتنی بڑی غلطی کی توقع میں ہر گز نہیں کر سکتی ۔
میرے ساتھ امریکہ میں ایسا پہلے بھی کئی مرتبہ ہوا ہے کہ میری تصویر کے ساتھ غلط نام شائع کیا گیا ہے جس پر کافی مایوس ہوں ، نور کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر لاکھوں فالورز نے ہیں جنھوں نے عالمی میگزین کی اس غلطی کو مضحاقہ خیز قرار دیا ہے۔