ٹوکیو: جاپانی سائنسدانوں نے مرغی کے انڈوں میں مہلک امراض کے علاج کی دوا شامل کرنے کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔
جاپان کے اعلی تحقیقی ادارے نیشنل انسٹیٹیوٹ برائے ایڈوانس انڈسٹریل سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے طبی محقیقین کا خیال ہے کہ اگر یہ سلسلہ کامیاب ہوا تو علاج پر اٹھنے والے اخراجات میں واضع کمی ممکن ہو سکے گی۔
جینیٹک انجنیئرنگ سے تعلق رکھنے والے جاپانی ریسرچرز کی ایک ٹیم نے مرغی کے انڈوں میں بعض مہلک امراض کے دوا شامل کرنے کے کامیاب تجربے کا اعلان کیا ہے۔
ماہرین کے مطابق یہ ایک ابتدائی کامیابی ہے اور اگر اس کے مثبت نتائج سامنے آئے تو دنیا بھر میں کینسر اور ہیپاٹائٹس جیسے مہلک امراض کے علاج پر اٹھنے والے اخراجات میں واضح کمی رونما ہو گی اور اس سے یقینی طور پر کم آمدنی والا طبقہ فائدہ اٹھا سکے گا۔