لاہور : ہاکی کپ 2018 میں ورلڈ الیون کا دورہ پاکستان19 جنوری کو پہلا میچ کراچی جبکہ دوسرا اور آخری میچ 21 جنوری کو لاہور کے تاریخی نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
اسپورٹس رپورٹر نیو نیوز قادر خواجہ کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن اور مارکیٹنگ کمپنی ٹرانسمیڈیا کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا جس پر ٹرانسمیڈیا نے شہر بھر میں ورلڈ الیون اور پاکستان الیون کے درمیان 21 جنوری کو ہونے والے میچ کے لئے بینرز،پوسٹرز اور اشتہارات آویزاں کرنے تھے لیکن تاحال اس طرح کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ،جس پر ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف انتظامیہ ٹرانسمیڈیا کے اس رویے سے زیادہ خوش دکھائی نہیں دے رہی،اور تو اور آن لائن ٹکٹوں کی فروخت کے لئے مارکیٹنگ کمپنی نے ویب سائٹ پر میچ کا وقت ہی غلط لکھ دیا۔لاہور میں ہونے والے میچ کا وقت دوپہر 2:30بجے کا ہے جبکہ ویب سائٹ پر وقت رات 8 بجے درج ہے ۔
ہاکی کپ کے میچوں کی ٹکٹوں کی قیمت 250، 500 اور 1000 روپے مقرر ہے۔ٹکٹوں کی فروخت ٹی سی ایس کے دفاتر سے شروع ہو چکی ہے ۔