بدقسمتی سے ہمارے کچھ لوگ پارلیمنٹ پر یقین نہیں رکھتے : میاں جاوید لطیف

بدقسمتی سے ہمارے کچھ لوگ پارلیمنٹ پر یقین نہیں رکھتے : میاں جاوید لطیف


اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رکن میاں جاوید لطیف نے کہا کہ دیا میں ریاستوں نے پارلیمانی نظام سے ہی ترقی کی۔ بدقسمتی سے ہمارے کچھ لوگ پارلیمنٹ پر یقین نہیں رکھتے۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے علاوہ لاہور کے جلسہ میں جتنے بھی چہرے تھے وہ آئین‘ پارلیمنٹ اور جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے۔ پارلیمنٹ کو گالی دینا ریاست کو گالی دینا ہے اور ریاست کو جو گالی دیتا ہے وہ غدار ہوتا ہے۔ گزشتہ روز جو کچھ ہوا وہ کسی طور پر بھی ایک باضمیر شخص کو گوارہ نہیں ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان بھی اپنے ضمیر سے پوچھیں۔


انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان‘ شیخ رشید اور طاہر القادری اقتدار کے رسیا ہیں‘ چور دروازے سے اقتدار تک پہنچنا چاہتے ہیں۔ پیپلز پارٹی اور پارلیمنٹ پر یقین رکھنے والوں سے کہتا ہوں کل کا جلسہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کے خلاف تھا۔ پیپلز پارٹی تنہا اس سے بڑا جلسہ کر سکتی تھی۔ لوگوں نے لاہور جلسہ میں غیر جمہوری عناصر کو مسترد کردیا ہے۔