شیخ رشید کو پارلیمنٹ سے محبت نہیں ٗ وہ مارشل لا چاہتے ہیں : غلام احمد بلور

08:19 PM, 18 Jan, 2018


اسلام آباد : عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حاجی غلام احمد بلور نے کہاکہ شیخ رشید نے جب سے مارشل لاء کی نوکری کی ہے ان کی طبیعت میں فتور آگیا ہے حالانکہ وہ ایک اچھے سیاسی کارکن تھے۔


ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کی پارلیمنٹ سے محبت نہیں ہے وہ یہ چاہتے ہیں کہ یہاں مارشل لاء لگے اور وہ وزیر بنیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کو بڑا لیڈر کہتے ہیں انہیں تو گالیاں نہیں دینی چاہئیں تھیں۔ جس پارلیمنٹ کے وہ رکن منتخب ہوئے اسے ہی گالیاں دے رہے ہیں۔ بڑے سیاستدان کو سوچ کر بات کرنی چاہیے۔وہ کسی اور ادارے پر لعنت نہیں بھیجتے پارلیمنٹ پر اس لئے لعنت بھیجی ہے کیونکہ یہ کمزور ہے۔


انہوں نے کہا کہ جن جن لوگوں نے گزشتہ روز تقاریر کی ہیں انہوں نے عدلیہ پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے کیونکہ وہ کیس عدلیہ میں زیر سماعت ہے۔ تحریک استحقاق کے ذریعے ان کو یہاں طلب کرکے معافی منگوائی جائے اور یہ معافی مانگ بھی لیں گے۔

مزیدخبریں