اسلام آباد:تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ جن قراردادوں کو عوام کی تائید حاصل نہ ہو ان کی حیثیت نہیں ہوتی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے پارلیمنٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کے خلاف قرارداد پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جن قراردادوں کو عوام کی تائید حاصل نہ ہو ان کی کوئی حیثیت نہیں۔
انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ کے مابین مک مکا کوئی ڈھکی چھپی بات نہیں ہے ، دونوں جماعتوں نے پارلیمان کی حیثیت داغدار کرنے میں کوئی کثر نہیں چھوڑی۔
رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ عوامی حمایت کا دم ہے تو پیپلزپارٹی اور ن لیگ انتخاب کروا کے دیکھ لیں ، اس ایوان کی منظور کردہ قرارداد سیاسی تماشے سے زیادہ کچھ نہیں۔