عمران خان نے پہلے بھی تھوک کر چاٹا اب بھی چاٹیں گے : عابد شیر علی

07:11 PM, 18 Jan, 2018


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ اب عمران خان پارلیمنٹ آئے تو اس کو جوتے پڑیں گے‘ انہوں نے لوگوں کے مینڈیٹ کی توہین کی ہے‘ اب پی ٹی آئی والے کس منہ سے پارلیمنٹ آئیں گے‘ پہلے بھی انہوں نے تھوک کر چاٹا ہے اب بھی تھوک کر چاٹیں گے۔


قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان اسمبلی چھوڑ دے ہمیں کیا فرق پڑتا ہے‘ عمران خان نیم پاگل شخص ہے الیکشن تک اس کو پورا پاگل کریں گے‘ عمران خان نے شاہ محمود قریشی اور خورشید شاہ پر بھی لعنت بھیجی۔ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ کل تمام چور ڈاکو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوئے عمران خان اب کس منہ سے زرداری کے خلاف تقریر کرے گا۔ پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے کے بعد پی ٹی آئی والے کس منہ سے پارلیمنٹ آئیں گے۔


انہوں نے کہا کہ عمران خان نے لوگوں کو گالی دی ہے پہلے بھی انہوں نے تھوک کر چاٹا ہے اب بھی تھوک کر چاٹیں گے۔ یہ نیم پاگل شخص ہے الیکشن تک اس کو پورا پاگل کریں گے اب اگر عمران خان پارلیمنٹ آئے تو اس کو جوتے پڑیں گے۔ یہ سیاستدان نہیں اس کی سیاسی سوچ نہیں کل لوگوں کے مینڈیٹ کی توہین کی گئی۔ عوام نے چلے ہوئے کارتوسوں کو مسترد کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اسمبلی چھوڑ دے ہمیں کیا فرق پڑتا ہے ہمیں کروڑوں عوام نے منتخب کیا ہے 2018 کے الیکشن میں (ن) لیگ کلین سویپ کرے گی۔

مزیدخبریں