ڈونلڈ ٹرمپ کا پورن سٹار کے متعلق نیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل

06:58 PM, 18 Jan, 2018

نیویارک:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پورن سٹار سٹورمی ڈینیل کےمتعلق نیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ، ٹرمپ نے پورن سٹار کو اپنی بیٹی جیسی قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا پورن سٹار کے ساتھ نیا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ، ٹرمپ نے پورن سٹار سے اپنے تعلق کو بیٹی کے متراف قرار دیدیا۔

38 سالہ سٹورمی ڈینیل نے یہ انکشاف اپنے حالیہ انٹرویو میں کیا ہے جس میں انھوں نے امریکی صدر کے ساتھ اپنے سکینڈل کو منفرد رنگ دینے کی کوشش کی اور کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے مجھے بتایا کہ وہ مجھے اپنی بیٹی کی طرح سمجھتے ہیں ۔

پورن سٹار سٹورمی جن کا اصل نام ’’سٹیفنی کلفورڈ ہے کا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سکینڈل 2011 میں سامنے آیا تھا اور اب انھوں نے نجی ویب سائٹ کو اپنے انٹرویو میں مزید باتوں کا انکشاف کیا ہے جس میں دونوں کا نیا رشتہ سامنے آ گیا ہے۔

مزیدخبریں