میکسیکوسٹی:میکسیکو کے جزیرہ نما یْکاتان کے علاقے میں ساڑھے تین سو کلو میٹر طویل غاروں کا سلسلہ دریافت کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اب تک دریافت ہونے والی زیر زمین سیلابی غاروں میں سب سے طویل سلسلہ ہے۔ جزیرہ نما یْکاتان کو قدیم مایا تہذیب کا ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے۔ جرمن غوطہ خور رابرٹ شمٹنر نے دس ماہ ان زیر زمین سیلابی غاروں میں سفر کیا۔
محققین کے مطابق اس دوران کوئی نئی غاریں دریافت نہیں کی گئیں بلکہ یہ ثابت کیا گیا ہے کہ اس علاقے میں یہ غاریں ایک دوسرے سے جڑی ہوئی اور ایک سلسلہ ہیں۔