شیخ رشید کا استعفیٰ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کو تاحال نہیں ملا

06:24 PM, 18 Jan, 2018

اسلام آباد :سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے گزشتہ روز قومی اسمبلی نشست سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان تو دبنگ انداز میں کیا  لیکن عمل نہ کر سکے۔شیخ رشید کا استعفیٰ تاحال قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کل متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے نشست سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کر دیا لیکن تاحال ان کا استعفیٰ قومی اسمبلی کے سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہو سکا ۔اپنے خطاب میں انہوں نے قومی اسمبلی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایسی اسمبلی پر لعنت بھیجتا ہوں جس میں چور اور لٹیرے بیٹھے ہوئے ہیں ۔استعفیٰ دینے کے بعد انہوں سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ بھی اسمبلی سے مستعفیٰ ہو جائیں۔

مزیدخبریں