ممبئی : بھارتی عدالت نے بالی وڈ فلم پدماوت کی ریلییز کے متعلق آخری فیصلہ سناتے ہوئے اس کو ملک بھر ریلیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فلم پدماوتی کی ریلیز کے حوالے سے کئی ریاستوں نے اس کی نمائش پر پابندی عائد کر دی تھی جس کیخلاف فلم پروڈیوسر نے سپریم کورٹ میں رٹ دائر کر دی تھی۔
فلم کی ریلیز کے اعلان کے بعد بھارتی ریاستوں گجرات ، ہریانہ ، راجھستان اور مدھیا پردیشن میں پابندی کا اعلان کیا گیا تھا۔
عدلیہ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ فلم کو ملک بھر میں بغیر کسی رکاوٹ ریلیز کیا جائے اگر کسی کو فلم کے متعلق کوئی شکایت ہے تو عدلیہ میں فیصلے کے خلاف رٹ دائر کرے۔
واضح رہے کہ بھارتی فلم پدماوت کو 25 جنوری کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے خلاف بھارت کی مختلف ریاستوں میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ بھی جاری ہے۔