دنیا کا سب سے بڑا طیارہ ناکامی سے دوچار

05:46 PM, 18 Jan, 2018

لندن:دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اے 380 ایک سفید ہاتھی ثابت ہوا ، طیارے کی خریداری میں بہت زیادہ گراوٹ کے باعث کمپنی پریشانی سے دوچار ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا طیارہ اے 380 سفید ہاتھی ثابت ہوا ہے ، طیارے کی فروخت میں کمی کے باعث کمپنی نے مزید نئے طیارے بنانے بند کر دیئے ہیں۔

ائیربس کا سب سے بڑا مسافر طیارہ 380 بین الاقوامی مارکیٹ میں مقبولیت حاصل نہیں کر سکا ہے۔

ائیربس کی جانب سے طیارے کی تیاری میں بھاری سرمایہ کاری کی گئی تھی اور طیارے کی نمائش کے بعد کمپنی مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں تاحال ناکام رہی ہے۔

نئے اے 380 طیارے بنانے کا کام سست روی کا شکار ہو گیا اگر جلد خریداروں کی تعداد میں اضافہ نہ ہوا تو نئے طیارے بنانے کا کام روکا جا سکتا ہے۔

مزیدخبریں